امریکا کا 11 یمنی قیدیوں کو گوانتانامو سے عمان منتقل کرنے کا فیصلہ
امریکہ نے گوانتانامو بے جیل میں موجود 11 یمنی قیدیوں کو عمان منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
امریکی حکام نے گوانتانامو بے جیل میں کئی برسوں سے قید 11 یمنی قیدیوں کو عمان منتقل کرنے کی تصدیق کی ہے۔ حکام کا کہنا ہے اس اقدام کا مقصد حراست میں موجود قیدیوں کی تعداد کو کم کرنا ہے۔عمان کی حکومت نے ان قیدیوں کو عارضی طور پر پناہ دینے پر رضامندی ظاہر کی ہے تاکہ ان کے لیے مناسب اقدامات کیے جا سکیں۔ ان قیدیوں کو کسی جرم میں سزا نہیں سنائی گئی تھی لیکن انہیں دہشت گردی کے شبہ میں برسوں تک حراست میں رکھا گیا۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس اقدام کو مثبت قرار دیا ہے لیکن زور دیا کہ باقی قیدیوں کے لیے بھی شفاف اور منصفانہ عمل کو یقینی بنایا جائے۔