vosa.tv
Voice of South Asia!

 بروکلین اور کوئنز بورو پل پر مفت سفر ممکن

0

نیویارک(ویب ڈیسک) پیر کو مین ہٹن جانے والے مسافر  ٹول ٹیکس (کنجشن)ادائیگی کے لیے تیار رہیں کیونکہ اب مین ہٹن کی 60 ویں سٹریٹ سے آگے یا نیچے جاتے ہیں تو آپ سے 9 ڈالر ٹول وصول کیا جائے گا ۔اگر آپ ٹول کی ادائیگی سے بچنا چاہتے ہیں اور  مین ہٹن سے گزرنا ہے تو اس کے لیے مفت راستے ہیں۔جس میں نمایاں طور پر بروکلین پل شامل ہے۔بروکلین جانے والی کاریں چارج کیے بغیر جنوب کی طرف ایف ڈی آر ڈرائیو کو بروکلین برج تک لے جا سکتی ہیں۔اسی طرح  بروکلین برج سے مین ہٹن جانے والے ڈرائیور شمال کی طرف FDR ڈرائیو مفت لے سکتے ہیں۔ہاں اگر آپ بروکلین برج سے مین ہٹن کی طرف گاڑی چلا رہے ہیں اور FDR ڈرائیو کی جنوب کی طرف جانے والی گلیوں کی طرف  رواں دواں ہیں تو آپ اسٹریٹ گرڈ پر اتریں گے  تو یہاں پرٹول وصول کیا جائے گا۔کوئنزبورو پل پر بھی مفت سفر ہوسکتا ہے۔کوئنز سے اپر ایسٹ سائڈ کی طرف جانے والے ڈرائیور کوئنزبورو برج کی اوپر جاسکتے ہیں کیونکہ یہ 62 ویں اسٹریٹ پر نکلتا ہے،یہاں پر کوئی پیسہ چارج نہیں ہو گا کیونکہ یہ زون ٹول ادائیگی سے پہلے آتا ہے  اگر آپ 62 ویں سٹریٹ کے بعد جنوب کی طرف جانا جاری رکھتے ہیں یا مین ہٹن  چلے جاتے ہیں تو پھر چارج کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.