vosa.tv
Voice of South Asia!

ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹیرف کے منصوبے میں کمی سے انکار

0

واشنگٹن(ویب ڈیسک) نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے ٹیرف کے منصوبے میں کسی قسم کی کمی نہیں کریں گے۔

ٹرمپ نے اس بات کی تردید کی ہے کہ وہ تجارتی جنگ کے اثرات کم کرنے کے لیے اپنی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں لائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کی معیشت اور روزگار کے مفادات کو ترجیح دینا ضروری ہے اور چین جیسے ممالک کے ساتھ تجارتی مسائل کا حل سخت پالیسی کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ان کے اس موقف کے بعد عالمی سطح پر تجارتی تعلقات اور چین کے ساتھ جاری تجارتی تنازعات کے پیش نظر مزید کشیدگی کا امکان ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق ٹرمپ کا یہ فیصلہ ان کی تجارتی پالیسیوں کے لیے سنگین نتائج کا باعث بن سکتا ہے اور امریکا کے دیگر تجارتی شراکت داروں کے ساتھ تعلقات پر اثر ڈال سکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.