vosa.tv
Voice of South Asia!

 سماجی وکاروباری شخصیت کی سیاسی رہنما کے اعزاز میں تقریب

0

الخرج(نمائندہ خصوصی)سعودی عرب کے تاریخی شہر الخرج کے معروف سماجی اور کاروباری شخصیت امانت علی مغل نے پاکستان سے آئے ہوئے امیدوار ایم پی اے حلقہ پی پی اڑتیس  حافظ آباد ملک پھول خاں کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ دیا۔عشائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خادمِ حافظ آباد ملک پھول خاں کا کہنا تھا کہ سر زمینِ حجاز  پر آکر روحانی سکون ملا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی پاکستان کا انمول سرمایہ ہیں اور ملک کی معاشی ترقی میں مثبت کردار ادا کر رہے ہیں۔ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں صرف اپنی سمت درست کرنے کی ضرورت ہے ۔عشائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میزبان امانت علی مغل اور ناصر حبیب نے ملک پھول خاں اور ثاقب علی کو عمرہ کی مبارکباد دی اور حلقہ کیلئے ان کی بے لوث خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ سمندر پارپاکستانی ملکی  معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ۔اوورسیز  نے ہمیشہ مشکل وقت میں ملک کا ساتھ دیا ہے۔ موجودہ حکومت کو اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل پر خصوصی توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے ۔تقریب میں : ثاقب علی ، عامر بلوچ  ، رضوان مغل ،عمران بلوچ ، قاسم امانت اور دیگر نے حلقہ میں ملک پھول خاں کی عوامی خدمت کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.