vosa.tv
Voice of South Asia!

گلوکار ساحر علی بگا سمیت دیگر فنکاروں کی سعودی عرب میں پرفارمنس

0

الخبر(نمائندہ خصوصی)سعودی عرب کے شہر الخبر میں میوزیکل نائٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں نامور گلوکار ساحر علی بگا سمیت دیگر نے لائیو پرفارم کرکے سماں باندھ دیا میوزیکل نائٹ میں سینکڑوں پاکستانی مردوخواتین شریک ہوئے۔سعودی عرب کے شہر الخبر میں نوجوانوں کی تنظیم پاکبان کی جانب سے سجائی گئی میوزیکل نائٹ میں نامور گلوکار ساحر علی بگا اور افشاں نے لائیو پرفارمنس کے ذریعے اپنی آواز کا جادو جگایا اور خوب سر بکھیر کر سماں باندھ دیا میوزیکل نائٹ میں فرحان این ٹی ایف، احمد نواز اور حرا خالد نے بھی پرفارم کیا پاکبان کے سی ای او سید کاشف اور چیرمین عمران صدیقی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لیے سال بھر میں کئی تفریحی پروگراموں کا اہتمام کیا جاتا ہے جن کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.