vosa.tv
Voice of South Asia!

میرا جسم میری مرضی سرگرمیاں نوجواں کو گناہوں کی طرف راغب کرتی ہے،ڈاکٹر حبیب الرحمن

0

ریاض(نمائندہ خصوصی)سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں مجلس پاکستان ریاض کے زیر اہتمام پاکستان سے آئے ہوئے سید ذیشان اختر اور ماہر تعلیم ڈاکٹر حبیب الرحمن کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈاکٹر حبیب الرحمن کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مغربی تہذیب اور کلچر نے میڈیا کو ہتھیار بناتے ہوئے مسلمانوں کی ثقافت کو بہت متاثر کیا۔ خواتین کی آزادی کی آڑ میں میرا جسم میری مرضی اور اس طرح کی سرگرمیاں  نوجوان نسل کو دعوت گناہ دیتی ہیں ۔آج ہمیں اپنی روایات اپنی ثقافت اپنی تہذیب کو بچانا ہوگا ۔تقریب کے اعزازی مہمان سید ذیشان اختر نے اسلامی روایات کو فروغ دینے پر مجلس پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم سیاست میں رواداری محبت اور برداشت کو فروغ دینے کیلئے اپنا تعمیری کردار ادا کرتے رہیں گے۔ تقریب سے ، مجلس پاکستان کے صدر رانا عبدالرؤف ، سید ثاقب زبیر ، میاں حامد ، رانا عمر فاروق ، توصیف احمد اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بقاء و سلامتی اسلامی نظام نافذ کرنے کے بغیر نا ممکن ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.