شوٹر منگیون نے کمال مہارت سے تفتیش کاروں کو گھمایا
تھامسن کے قتل کے بعد شوٹر منگیون نے تفتیش کاروں کو چکما دیا کہ وہ بس کے ذریعے نیویارک سے نکلنے میں کامیاب ہوا دراصل ایسا نہیں تھا شوٹر نے ٹرین کا انتخاب کیا تھا
نیویارک(ویب ڈیسک)یونائیٹڈ ہیلتھ کیئر کے سی ای او برائن تھامسن کو گولی مارنے کا ملزم لوئیگی منگیون پڑھا لکھا نوجوان ہے اور بڑی تعداد میں نوجوان منگیون کے حمایت میں سامنے آئے ہیں اور منگیون کے کیس کا دفاع کرنے کے لیے فنڈ بھی قائم کیا ہے تاکہ ٹرائل پر آنے والے اخراجات برداشت کیے جاسکیں۔یہی نہیں منگیون نے کمال مہارت سے تفتیش کاروں کو گھمایا ہے ۔تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ منگیون ٹرین کے ذریعے نیویارک سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوا تھا۔وہ بس کے ذریعے باہر نہیں نکلا تھا جبکہ تفتیش کے ابتداء میں یہی خیال کیا جاتا رہا کہ منگیون بس کے ذریعے باہر نکلنے میں کامیاب ہوا ہے۔ منگیون کی حقیقت میں بس میں سوار ہونے کی کوئی تصویر نہیں تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایسے ویڈیو شواہد موجود ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ منگیون نے جارج واشنگٹن برج بس اسٹیشن چھوڑا اور پین اسٹیشن کے جنوب میں گیا اور نیویارک سٹی سے بذریعہ ٹرین فلاڈیلفیا روانہ ہوا۔ حکام نے کہا ہے کہ منگیون نے اس کے بعد فلاڈیلفیا سے پٹسبرگ تک ریاست کا سفر کرتے ہوئے کئی دن گزارے تھے ۔دوسری جانب تفتیش کار منگیون کی تلاش میں کئی کئی دن تک سوئے نہیں تھے کیونکہ ان کے پاس کوئی ٹپ ہی نہیں آرہی تھی۔قتل کے واقعے کے ایک ہفتے بعد پیر کے روز الٹونا پنسلوانیا سے گرفتار ہوا۔