vosa.tv
Voice of South Asia!

کوسوو سے گرفتار ملزم نیویارک پولیس کے حوالے

0

نیویارک پولیس نے18سال بعد بلائنڈ کیس حل کرلیا ،پولیس نے ہٹ اینڈ رن کیس میں مطلوب ملزم کو گرفتار کرکے سلاخوں کے پیچھے دھکیلا

 نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک پولیس نے بلائنڈ کیس کو18سال بعد حل کیا اور ہٹ اینڈ رن کیس میں مطلوب ملزم 42 سالہ احمد گاشی کو گرفتار  کرلیا ہے اور اس پر دوسرے درجے کے قتل کا الزام عائد  ہے۔ملزم کا آبائی تعلق سربیا سے ہے اور پیشہ ور مڈل ویٹ باکسر کیمل کولینووک کے قتل کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔ باکسر کیمل کولینووک کی31 دسمبر 2006 کو موت  واقع ہوئی تھی اس وقت اس کی عمر 28 سال تھی۔استغاثہ کے مطابق برونکس میں31دسمبر2006کو سال نو کی تیاریاں زور شور سے جاری تھیں کہ اچانک سڑک پر نشے میں دھت گروپ کریسنٹ ایونیو اور بیلمونٹ ایونیو پر آیا اور پیدل چلنے والوں کے ساتھ لڑائی شروع ہو گئی  اور دیکھتے ہی دیکھتے جھگڑا بڑھ گیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے وقت  ملزم گاشی نے اپنی ایس یو وی سے چھلانگ لگائی اور گاڑی سامنے جاکر ٹکرائی ۔جہاں پر کولینوک کھڑا تھا اور اس کے سر پر چوٹ آئی ۔کولنیوک لڑائی ختم کرانے کی کوشش کررہا تھا اس کا جھگڑے کے ساتھ تعلق نہیں تھا۔ واقعے کے بعد زخمی کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر اسے مردہ قرار دیا گیا جبکہ  ملزمگاشی موقع سے فرار ہو کر مشرقی یورپ میں بلقان میں غائب ہو گیا تھا۔نیویارک پولیس کی شکایت پر کوسوو میں حکام نے اسے گرفتار کرکے نیویارک پولیس کے حوالے کیا  ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.