vosa.tv
Voice of South Asia!

انڈس کلچرل اینڈ سوشل فورم  نے سندھی کلچر ڈے بھرپور انداز سے منایا

0

ریاض(نمائندہ خصوصی)سعودی عرب میں سندھی کلچر ڈے کی رنگارنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سندھی کمیونٹی کی بڑی تعداد شریک تھی جبکہ گلوکاروں نے اپنی شاندار پرفارمنس سے سماں باندھ دیا ۔سعودی دارالحکومت ریاض میں انڈس کلچرل اینڈ سوشل فورم کی جانب سے منعقدہ کلچر ڈے کی تقریب میں مردوخواتین اور بچوں نے بھرپور شرکت کی۔

اس موقعہ پر نامور فوک گلوکارہ ریشماں پروین اور گلوکار نعیم سندھی نے خوب سر بکھیر کر سماں باندھ دیا جس پر شرکاء جھومنے پر مجبور ہوگئے۔ اس موقعہ پر انڈس کلچرل اینڈ سوشل فورم کے صدر غلام قادر ملاح ، انیس ملک ذیشان قاضی،حفیظ شیخ، سجاد سھاگ، قربان لاشاری، زاہد میاں بھٹو  اسحاق سموں کا کہنا تھا کہ سندھ کی دھرتی قدیم تہذیب اور ثقافت کی امین ہے جس کے رنگ آج کے جدید دور میں پوری دنیا میں پھیل رہے ہیں اور اس سے پورے پاکستان کا نام دنیا بھر میں مشہور کو رہا ہے جس پر پورا پاکستان فخر کرتا ہے اور ہم سعودی حکومت  کے بھی مشکور ہیں جنھوں نے ہمیشہ پاکستانی کلچر کو فروغ دینے میں ہمارے ساتھ تعاون کیا ہے تقریب کے آخر میں شرکاء میں قرعہ اندازی کے ذریعے گفٹ اور عمرے کے ٹکٹ بھی دئیے گئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.