vosa.tv
Voice of South Asia!

نیوجرسی کے فائر فائٹر نے جان کی بازی لگادی

0

جلتے گھر سے15ماہ کے بچے اور17سالہ لڑکی کو بحفاظت باہر نکال لیا ،دونوں کی حالت مستحکم ہے

 نیو جرسی(ویب ڈیسک)نیوجرسی کے علاقے جرسی میں گھر میں آگ  لگ گئی ،جس کے باعث کمرے میں 15ماہ کا بچہ اور17سالہ لڑکی پھنس گئے ۔گھر کو آگ نے لپیٹ میں لیا ہوا تھا کہ فائر فائٹر موقع پر پہنچ گئے ۔جہاں پر انہیں دو منزلہ مکان کی پہلی منزل پر شدید آگ اور دھوئیں کا سامنا تھا ۔فائر فائٹر نے جان کی بازی لگاتے ہوئے جلتے ہوئے گھر میں کود گئے اور کمرے میں بیڈ کے نیچے بے ہوش پڑے ہوئے15ماہ کے بچے کو اٹھایا تو اس کی سانس چل رہی تھی اسے باہر نکلا ۔دوسری ٹیم لڑکی کو ڈھونڈنے میں لگ گئی  تو دوسرے کمرے میں 17سالہ لڑکی بھی بے ہوش حالت میں ملی ۔فائر فاءر نے لڑکی کو بھی بحفاظت باہر نکالا اور دونوں کو فورا ہسپتال منتقل کردیا جہاں پر دونوں کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے ۔اس حوالے سےجرسی سٹی کے فائر چیف جیک جانسن نے کہا کہ  دونوں بچوں کی جان بچانا اولین ترجہی تھی ہمارے فائر فائٹر نے جان پر کھیل کر دونوں کی جان بچائی ہے  اور آگ پر قابو پایا ہے ۔حکام کا کہنا ہے کہ  جب گھر میں آگ لگی تو گھر میں کوئی بھی موجود نہیں تھا ۔ آگ لگنے کی وجہ کی تفتیش جاری ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.