نیویارک کے سفر پر روانہ ہونے والی خاتون میکسیکو پہنچ گئی
لاس اینجلس پولیس نے بیان میں کہا کہ خاتون مرضی سے سرحد عبور کرکے دوسرے ملک گئی،اسمگل کرنے اور بدتمیزی کے شواہد نہیں ملے ہیں۔
لاس اینجلس:لاس اینجلس سے نیویارک کے سفر پر روانہ ہونے والی ہوائی کی خاتون کے گمشدگی کے معاملے پر پیش رفت ہوئی ہے ۔اس حوالے سے لاس اینجلس پولیس نے بیان میں کہا ہے کہ ہوائی کی لاپتہ ہونے والی ہانا کوبیاشی ایل اے ایکس پر لینڈنگ کے چار دن بعد اپنی مرضی سے سرحد عبور کر کے میکسیکو پہنچ گئی ہیں ۔وہ کسی جرم کا شکار نہیں ہوئی نہ ہی اسے اسمگل کیا گیا ہے اور نہ ہی بدتمیزی کے شواہد ملے ہیں ۔لاس اینجلس پولیس کےچیف جم میکڈونل نے کہا کہ ابھی تک کی تفتیش میں کوئی ثبوت نہیں ملا ہے کہ کوبایشی کو اسمگل کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ جاسوسوں نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا جائزہ لیا اور چھان بین کی اور پتہ چلا کہ جب کوبیاشی نے ابتدا میں اپنا بیگ نیویارک کے لیے چیک کیا اور بعد میں اس نے اسے ایل اے ایکس پر بھیجنے کی ہدایت کی، جہاں سے اس نے بیگ کو 11 نومبر کو وصول کیا۔ اس نے اپنے پاسپورٹ اور نقدی کا استعمال یونین سٹیشن پر بس کا ٹکٹ خریدنے کے لیے کیا تاکہ سان یسڈرو بارڈر کراسنگ تک سفر کیا جا سکے، جہاں سے وہ رات 12:13 بجے پیدل سرنگ کے ذریعے میکسیکو میں داخل ہوئی۔ 12 نومبر کو پولیس نے میکسیکو میں مزید تفتیش نہیں کی کیونکہ ایسا لگتا ہے کہ وہ کسی جرم کا شکار نہیں ہے۔ اگر وہ امریکہ واپس آتی ہے تو قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلع کیا جائے گا۔ہم نے بنیادی طور پر وہ سب کچھ کیا ہے جو ہم اس مقام پر کر سکتے ہیں،وہ ملک چھوڑ کر اب دوسری قوم میں ہے۔