مین ہٹن عمارت میں آگ لگنے سے1شخص جاں بحق،6فائر فائٹر زخمی
آگ نے دیگر اپارٹمنٹ کو لپیٹ میں لے لیا، اور20 سے زائد افراد بے گھر،امریکی ریڈ کراس
نیویارک (ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے مین ہٹن اپر ایسٹ سائڈ پر واقع رہائشی عمارت میں واقع اپارٹمنٹ میں آگ لگنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ6فائر فائٹر زخمی ہوئے ہیں ۔نیویارک ایسٹ اینڈ ایونیو کے درمیان واقع رہائشی عمارت کے چھٹی منزل پر اپارٹمنٹ میں آگ لگی۔واقہ کی اطلاع پر فائر فائٹر موقع پر پہنچ گئے ۔اس دوران آگ نے شدت اختیار کرلی اور آگ نے پانچوایں فلور کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔صورتحال کو دیکھتے ہوئے فائر فائٹر نے عمارت کا دورہ کیا اور سیڑھیوں کی مدد سے کھڑکیوں کے شیشے توڑے تاکہ آگ پر قابو پایا جاسکے۔ایف ڈی این وائی کے اسسٹنٹ چیف ٹام کراؤ نے کہا کہ رہائشی عمارتوں میں لگنے والی آگ پر قابو پانا چیلنج ہوتا ہے کیونکہ آگ نے سب کچھ لپیٹ میں لیا ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے جوانوں نے بہترین حکمت عملی کا مظاہرہ کیا اور آگ پر قابو پایا لیکن بدقسمتی سے بڑا نقصان ہوچکا تھا۔ایف ڈی این وائے حکام کا کہنا ہے کہ آتشزدگی سے ایک شہری جاں بحق جبکہ چھ فائر فائٹرز کو معمولی چوٹیں آئیں اور کم ازک 8سے10اپارٹمنٹ متاثر ہوئے ہیں۔جاں بحق ہونے والے شہری کی شناخت عمل میں نہیں آسکی ہے۔لہذا آگ لگنے کی وجوہات تلاش کی جارہی ہیں۔امریکن ریڈ کراس نے بیان میں کہا ہے کہ آتشزدگی سے 20سے زائد لوگ بے گھر ہوئے ہیں جن میں تین بلیاں بھی شامل ہیں لہذا جو بے گھر ہوئے ہیں ان کی مدد کی جارہی ہے۔