نیویارک اور نیوجرسی کے قانون سازوں کا ہنٹر بائیڈن کے معافی پر ردعمل آگیا
نیویارک (ویب ڈیسک)نیویارک اور نیوجرسی کے مقامی قانون سازوں نے ہنٹر بائیڈن کو ملنے والی معافی پر ردعمل جاری کیا ۔اس حوالے سے گورنر نیویارک کیتھی ہوکل نیوجرسی کے دورے پر پہنچی ۔ہوکل نے صدر بائیڈن کے فیصلے کی توثیق نہیں کی اورانہوں نے صحافیوں کے سخت سوالات کو نظر انداز کیا اور کہا کہ میں صدر پر کسی ایسے کام پر تنقید نہیں کروں گی جو انہیں کرنا کا حق حاصل ہے۔نیو جرسی کے کانگریس مین جوش گوٹیمر معافی کا دفاع کیا اور کہا کہ میں ہمیشہ احتساب کے لیے ہوں لیکن جس چیز کے لیے میں نہیں ہوں وہ سیاسی مقدمات ہیں۔ نمائندہ مائیک لالر نے کہا کہ میرے خیال میں اس حقیقت پر بھی بات ہوتی ہے کہ امریکیوں کا ہمارے نظام انصاف پر اعتماد ختم ہو گیا ہے اور یہ اچھا نہیں ہے۔اس عمل سےپراسیکیوشن اور معافی کے بظاہر نیچے کی طرف آئے ہیں۔ ریپبلکن اور ڈیموکریٹس ایک دوسرے پر نظام انصاف کوہتھیار بنانے کا الزام لگا رہے ہیں۔