vosa.tv
Voice of South Asia!

حسن سلیمان میموریل اسپتال کے لیے نیویارک میں فنڈ ریزنگ کی تقریب

0

نیویارک(بیورو  رپورٹ)کراچی میں زیر تعمیر حسن سلیمان میموریل  اسپتال کے لیے نیویارک میں فنڈ ریزنگ کی گئی۔اسپتال کی  تکمیل سے ضرورت مند  افراد کو علاج معالجے کی جدید سہولتیں مفت میسر آئیں گی۔کراچی کے پسماندہ علاقے  اور بیس لاکھ سے زائد آبادی پر مشتمل ڈسٹرکٹ ملیر میں تعمیر ہونے والے حسن سلیمان میموریل اسپتال کے لیے نیویارک کے علاقے لانگ آئی لینڈ میں واقع  نجی ہوٹل میں فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔

فنڈ ریزنگ میں اسپتال کے صدر اور ٹرسٹی ڈاکٹر جاوید سلیمان  نے شرکاء کو اسپتال سے متعلق بریفنگ دی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں علاج مہنگا ہے اور سفید پوش طبقہ طبی سہولتو ں کے اخراجات کا بوجھ برداشت نہیں کرسکتا،ہم کوشش کررہے ہیں کہ اپنے ہم وطنوں کو صحت کی سہولتوں کی فراہمی ان کی مدد کرسکیں۔تقریب میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی کاروباری و سماجی شخصیات نے شرکت کی جبکہ کانگریس مین ٹام سوازی اور معروف مذہبی اسکالر مفتی محمد  فرحان بطور مہمان ِ خصوصی شریک ہوئے۔اس موقع پر کانگریس مین ٹام سوازی نے ڈاکٹر جاوید سلیمان کو  تعریفی سند دینے کا اعلان کیا  اور کہا کہ انسانیت کی خدمت کے کام ہمیشہ جاری رہنے چاہیے۔ قبل ازیں ڈاکٹر رضوان نعیم  اور دیگر نے بھی اسپتال کے منصوبے پر روشنی ڈالی۔مقررین کا کہنا تھا کہ یہ  اسپتال ہمارا ہے اور ہم نے ہی اس کی تعمیر مکمل کروانی ہے۔اسپتال  300 بستروں پر مشتمل منصوبہ ہے جس کا پہلا فیز 2026میں مکمل کرلیا جائے گا۔سلیمان فیملی کا کہناہے کہ اس  اسپتال سے عالمی معیار کی جدید طبی سہولتیں کم اور مناسب نرخوں پر فراہم کی جائیں گی جبکہ ضرورت مند اور مستحقین افراد کو مفت علاج فراہم کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.