vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک میں پیپلز پارٹی کے57واں یوم تاسیس کی پُروقار تقریب

0

نیویارک(بیورو  رپورٹ)پاکستان پیپلز پارٹی امریکا کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نہ صرف مظلوم اور محروم طبقے کی آواز ہے بلکہ پاکستان کی مضبوطی اور استحکام کی بھی علامت ہے۔یہ بات انھوں نے نیویارک میں اپنا 57واں یومِ تاسیس کی تقریب سے خطاب میں کہی۔پیپلزپارٹی امریکا چیپٹر نے پارٹی کا 57 واں یومِ تاسیس بھرپور انداز میں منایا۔ کونی آئی لینڈ ایونیو پر  واقع  نجی ریسٹورانٹ میں منعقدہ  تقریب کی نظامت سینئر رہنما راجہ اسد  نے کی۔باقائدہ آغاز تلاوتِ  کلام ِ پاک اور نعتِ رسول مقبول سے کیا گیا۔تقریب میں پیپلز پارٹی کے عہدیداران،پارٹی ورکرز اور ہمدردوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ شرکاء سے خطاب میں پی پی پی امریکا کے صدر خالد اعوان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی مشکل دور میں  قائم ہوئی،آمریت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور جمہوری  جدوجہد کی وہ مثالیں قائم کیں جنھیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔یومِ تاسیس کی تقریب میں پیپلز  پارٹی امریکاکی سینئر نائب صدر رخصانہ سہیل، سینئر نائب صدر جمشیدگجر،نیویارک کے صدر ظفر چٹھہ،انفارمیشن سیکریٹری سہیل  ٹیپو اور دیگر  نے بھی خطاب کیا۔مقررین کا کہنا تھا کہ  پیپلز پارٹی  عوامی  حقوق کی نمائندہ جماعت ہے۔ حالات کیسے بھی رہے ہوں جمہوری اقدار اور روایات کی بحالی  کے لیے بے شمار قربانیاں دیں لیکن کبھی اصولوں پر سمجھوتا نہیں کیا۔تقریب میں شریک  پیپلز پارٹی کے  جیالو ں نے بھی یومِ تاسیس پر  اپنی  یاداشتیں بیان کیں اور پارٹی قیادت کے ساتھ ڈٹے رہنے کا تجدیدِ عہد بھی کیا۔یومِ تاسیس کی تقریب میں سندھی ثقافت کا دن بھی بھرپور جوش و جذبے سے منایا گیا۔پارٹی رہنماوں اور ورکرز کو سندھی ثقافت کی پہچان اجرک پہنائیں گئیں۔آخر میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کے جیالوں نے ملکر  پارٹی کے 57 ویں یومِ تاسیس کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.