سعودی عرب میں لائٹ آرٹ فیسٹیول "نور ریاض” کےچوتھے ایڈیشن کا آغاز
ریاض(نمائندہ خصوصی)دنیا کے سب سے بڑے لائٹ آرٹ فیسٹیول نور ریاض کا سعودی دارالحکومت میں چوتھے ایڈیشن کا آغاز ہوگیا جس کے تحت مختلف مقامات کو روشنیوں سے بھرپور آرٹ کے فن پاروں سے سجایا گیا ہے۔سعودی عرب میں دنیا کے سب سے بڑے لائٹ آرٹ فیسٹیول نور ریاض کا چوتھا ایڈیشن سعودی عرب کے دارالحکومت میں لوٹ آیا ہے 14 دسمبر تک جاری رہنے والا یہ میلہ 100 سے زیادہ عالمی شہرت یافتہ فنکاروں کی صلاحیتوں کی نمائش کرتا ہے اور روشنی کو ایک ایسی طاقت کے طور پر پیش کرتا ہے جو لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کر رہا ہے نور ریاض کے تحت شہر کے مختلف تاریخی مقامات سمیت بلند و بالا عمارتوں پر بھی روشنی سے بھرپور فن پارے سجائے گئے ہیں جو لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔