vosa.tv
Voice of South Asia!

سعودی عرب میں سجی سندھی ثقافت کی تقریب

0

جدہ(نمائندہ خصوصی)سعودی عرب میں مقیم  سندھ باسیوں نےسندھی ثقافت کی مناسبت سے تقریب سجائی۔مقامی گلوکاروں نے روایتی گیت گائے جبکہ شرکاء نے سندھی ٹوپی اور اجرک پہن کر ثقافت کو نمایاں کیا۔جدہ میں مقیم سندھ باسیوں نے سندھی کلچر ڈے کو بھرپور انداز سے منانے کے لیے تقریب سجائی جس کو طارق سندھی اور ایاز سولنگی کی جانب منعقد کیا گیا تھا۔نامور کاروباری اور سماجی شخصیت محمد بخش اور عباس عمرانی مہمان خصوصی تھے۔ اس موقعہ پر مقامی گلوکاروں نے سندھی کلچر ڈے کی مناسبت سے گیت گائے اور شرکاء نے سندھی ٹوپی اور اجرک پہن کر ثقافت کو نمایاں کیا اور ڈانس کرکے سماں باندھ دیا۔۔۔ اس موقعہ پر شرکاء کا کہنا تھا کہ سندھی کلچر ڈے کی مناسبت سے سندھی کلچر پوری دنیا میں متعارف ہو رہا ہے جس پر ہمیں فخر ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.