vosa.tv
Voice of South Asia!

غیر ملکی طلبا ٹرمپ کی صدارت سنبھالنے سے پہلے واپس آجائیں، یونیورسٹیوں کی ہدایت

0

امریکا کی ٹاپ کلاس یونیورسٹیوں نے غیر ملکی طلبا کو ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارت سنبھالنے سے قبل امریکا واپس آنے کی ہدایت کردی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا کی صف اول کی یونیورسٹیوں کی جانب سے طلبا کے لیے جاری کی گئی ایڈوائزری میں انہیں نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدے کا حلف اٹھانے سے قبل امریکا واپس آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔امریکا کی میسا چوسٹس،  ایمہرسٹ اور دیگر یونیورسٹیوں اور کالجز کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ صدارتی حلف اٹھانے کے بعد پہلے ہی روز سفری پابندیوں سے متعلق حکم نامہ جاری کرسکتے۔ 2017 میں بھی سفری پابندیاں عائد کردی گئی تھیں۔ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لیے غیرملکی طلبا اور اسٹاف جنوری میں ٹرمپ کے حلف اٹھانے سے قبل ملک میں واپس آجائیں۔ پالیسیاں تبدیل ہونے سے ویزوں کے اجرا میں تاخیر سمیت دیگر مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔دنیا کی مشہوریل یونیورسٹی نے گزشتہ ماہ ایک ویبنار میں طلبا کو امیگریشن اور ویزہ پالیسیوں میں تبدیلیوں کے حوالے سے خدشات سے آگاہ کیا تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخاب میں کملا ہیرس کو شکست دی تھی۔ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری 2025 کو امریکا کے 47 ویں صدر کا حلف اٹھائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.