ریاض میں پیپلزپارٹی کا یومِ تاسیس،جمہوری اقدار کے فروغ کا عزم
ریاض(نمائندہ خصوصی)سعودی عرب میں پیپلزپارٹی ریاض ریجن کی جانب سے یوم تاسیس کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکاء نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہے جو جمہوری اقدار کو فروغ دیتے ہوئے پاکستان کی خدمت کر رہی ہے۔سعودی دارالحکومت ریاض میں منعقدہ تقریب میں پیپلزپارٹی کے 57 ویں یوم تاسیس کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں جیالوں نے بھرپور شرکت کی اس موقعہ پر پیپلزپارٹی ریاض ریجن کے صدر احسن عباسی سمیت وسیم ساجد،سردار رزاق، عدیل رانا، ذوالفقار میمن، سردار نصیر، سفیر حیدر،الیاس رحیم اور دیگر کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی پاکستان کی واحد ایسی جماعت ہے جس نے اپنے قیام کے دن سے لیکر آج تک سیاسی اور جمہوری اقدار کو فروغ دیا ہے اور ہمیشہ ملک کو آئین کے مطابق چلانے پر زور دیا یے تاکہ پیپلزپارٹی آج بھی ذوالفقار علی بھٹو شہید اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے نظریے پر کھڑا ہے جو عام پاکستانی کی ترقی اور خوشحالی کا نظریہ ہے اور ملک کو مستحکم بناتے ہوئے اس کو دنیا میں وہ مقام دلانا ہے جس کا پاکستان حق رکھتا ہے اس کے لیے آج کی نوجوان نسل کو آگے بڑھ کر پاکستان کے لیے پیپلزپارٹی کا ساتھ دینے کی ضرورت ہے تاکہ پاکستان حقیقی معنوں میں ایک فلاحی اور جمہوری ریاست کے طور پر سامنے آسکے