vosa.tv
Voice of South Asia!

سعودی عرب میں پاکستانی ہنر کی دھوم،دستکاریوں کے اسٹالز مرکزِ توجہ

0

ریاض(نمائندہ خصوصی)سعودی عرب میں جاری بین الاقوامی ہینڈی کرافٹ ویک میں پاکستانی ثقافت پر مبنی دستکاریوں کے اسٹالز نے میلہ لوٹ لیا۔پاکستانی ماہر کاریگروں کی بنائی گئی اشیاء سعودی شہریوں سمیت دیگر غیر ملکیوں کو بھا گئیں ۔دارالحکومت ریاض میں سعودی وزارت ثقافت کی جانب سے منعقدہ بین الاقوامی ہینڈی کرافٹ ویک میں دنیا کے مختلف 25 ممالک کے ثقافتی سٹالز سجائے گئے ہیں جن پر دستکاری اشیاء پر مبنی سینکڑوں سٹالز لگائے گئے ہیں۔ سعودی عرب کے مختلف علاقائی دست کاریوں کو متعارف کروانے کے لیے پانچ سو ماہر مرد اور خواتین کاریگر شریک ہیں نمائش میں پاکستانی پویلین لوگوں کی توجہ کا مرکز ہے جہاں پاکستانی ثقافت،فنون اور دستکاریاں رکھی گئی ہیں جن میں ٹرک آرٹ سمیت کڑھائی اور کشیدہ کاری پر مبنی ملبوسات اور دیگر سٹالز نمایاں ہیں جو سعودی شہریوں سمیت دیگر غیر ملکیوں کی توجہ کا مرکز ہیں۔ پاکستانی ماہر کاریگروں اور آرٹسٹوں کا کام لوگوں کو خوب بھا رہا ہے۔ نمائش میں شریک کاروان کرافٹ فاونڈیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر دانش جبار خان اور ٹرک آرٹ کے ماہر محمد اعجاز مغل سمیت دیگر کا کہنا ہے کہ وہ سعودی وزارت ثقافت کے انتہائی مشکور ہیں جنھوں نے اس بین الاقوامی نمائش میں شرکت کی دعوت دی جس سے پاکستانی ثقافت پر مبنی فنون اور دستکاریاں متعارف کروانے کا موقعہ ملا اور ایسی نمائشوں سے جہاں پاکستانی آرٹسٹوں اور کاریگروں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے وہیں پاکستانی ثقافت کے رنگ مزید نمایاں ہوتے ہیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.