سعودی عرب کے پہلے سٹی میٹرو ٹرین پروجیکٹ کا افتتاح
ریاض(نمائندہ خصوصی)سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سعودی عرب کے پہلے سٹی میٹرو ٹرین پروجیکٹ کا افتتاح کردیا ۔اس موقعہ پر کابینہ کے اراکین کا کہنا تھا کہ ریاض میٹرو پروجیکٹ ایک عظیم منصوبہ ہے۔دارالحکومت ریاض میں میٹرولائن پروجیکٹ کے مکمل ہونے پر سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور کابینہ کے اراکین کی موجودگی میں افتتاح کیا۔ریاض میٹرو کے 6 ٹریکس ہیں جن کی مجموعی لمبائی 176 کلو میٹر ہے جبکہ اسٹیشنز کی تعداد 85 ہے جن میں 4 مرکزی سٹیشنز شامل ہیں۔ 2012 میں سعودی کابینہ نے ریاض میں ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لیے میٹرو منصوبے کی منظوری دی تھی جس کے بعد منصوبے پر کام شروع کردیا گیا تھا۔ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بج عبدالعزیز کی جانب سے افتتاح کے بعد ملکی اور غیر ملکیوں کو یکم دسمبر سے ریاض میٹرو سے سفر شروع کرنے کی اجازت ہوگی جبکہ حکام کا کہنا یے کہ اس سے ٹریفک کے ازدحام میں بھی کمی واقع ہوگی