vosa.tv
Voice of South Asia!

 نامعلوم شخص ہارلم میں پندرہ سالہ لڑکی کو گولی مار کر فرار

0

نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک کے علاقے ہارلم میں ایک مشتبہ شخص پندرہ سالہ لڑکی کو گولی مار کر فرار ہو گیا۔

پولیس کے مطابق، لڑکی کو ٹانگ میں گولی لگی جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ واقعہ گزشتہ رات پیش آیا، جب لڑکی کسی نامعلوم شخص کی جانب سے فائرنگ کا نشانہ بنی۔ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، لیکن ابھی تک ملزم کا سراغ نہیں لگایا جا سکا۔ یہ واقعہ شہر میں بڑھتے ہوئے تشویشناک تشدد کے واقعات میں ایک اور اضافپ ہے، جس نے مقامی کمیونٹی اور حکام کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ پولیس نے عوام سے درخواست کی ہے کہ اگر کسی کو اس واقعے کے بارے میں معلومات ہوں تو وہ فوراً رپورٹ کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.