vosa.tv
Voice of South Asia!

یوم تشکر ڈے پر امریکن ایڈووکیسی نےضرورت مندوں کے دل جیت لیے

0

امریکن پاکستانی ایڈووکیسی گروپ نے روایت کو برقرار رکھا اور سینکڑوں افراد میں حلال ٹرکی اور ضرورت استعمال کی اشیاء تقسیم کی،علامہ اقبال ایونیو پر اے پیگ نے  اپنا  پانچواں سالانہ تھینکس گیونگ ڈے منایا

نیویارک(بیورو  رپورٹ)امریکن پاکستانی ایڈووکیسی گروپ نے تھینکس گیونگ ڈے پر اس سال بھی اپنی روایت کو برقرار رکھا۔سینکڑوں افراد میں حلال ٹرکی تقسیم کردی۔نیویارک میں کوئنز کے علاقے رچمنڈ ہل میں علامہ اقبال ایونیو پر اے پیگ نے اپنا پانچواں سالانہ  تھینکس گیونگ ڈے منایا اور ایک وسیع پیمانے پر فوڈ ڈرائیو کا اہتمام کیا۔

اے پیگ کے صدر علی رشید کا کہنا ہے کہ یہ شہر ہمارا ہے،اس لیے ذمہ داری بنتی ہے کہ لوگوں کی مشکلات کو کم کیا جائے اور انہیں بھی خوشیوں میں شامل کریں۔شہر کے مختلف علاقوں سے سفید پوش اور ضرورت مند افراد جمع ہوئے اور حلال ٹرکی اور ضرورت استعمال کی اشیاء حاصل کیں۔اس موقع پر اسمبلی مین ڈیوڈ ویپرن،سٹی کونسل کی خاتون رکن لنِڈا لی اور دیگر بھی شریک ہوئے ۔ان کا کہنا تھا کہ  تھینکس گیونگ ڈے پر ہر سال اے پیگ کی اس ٹرکی فوڈ ڈرائیو میں شریک ہوکر خوشگوار احساس ہوتا ہے۔اے  پیگ کے ٹیم ممبران اور والنٹئیرز نے اس کی تیاری اور تقسیم میں بھرپور حصہ لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ضرورت مندوں کی مدد کرکے جو خوشی اور اطمینان حاصل ہوتا ہے اسے بیان نہیں کیا جاسکتا۔امریکن پاکستانی ایڈووکیسی گروپ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ آئندہ بھی اس قسم کی سرگرمیاں منعقد کرتے رہیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.