مین ہٹن میں پانی کی لائن ٹوٹنے سے سب وے سروس میں شدید خلل، کئی لائنیں معطل
نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک کے شہر مین ہٹن میں پانی کی مرکزی لائن ٹوٹنے سے سب وے سروس میں بڑا خلل پیدا ہوگیا۔ جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
میٹروپولیٹن ٹرانسپورٹیشن اتھارٹی کے مطابق، لائن ٹوٹنے کا واقعہ صبح کے وقت پیش آیا، جس سے پانی تیزی سے زیر زمین سب وے ٹریکس میں بھر گیا۔ نتیجتاً متعدد سب وے اسٹیشنز بند کر دیے گئے اور سروس کو معطل کر دیا گیا ہے۔ میٹروپولیٹن حکام نے صورتحال کو قابو میں لانے کے لیے ہنگامی ٹیمیں تعینات کر دی ہیں، جبکہ مسافروں کو متبادل سفری انتظامات کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ پانی کی نکاسی اور سروس کی بحالی کے لیے کام جاری ہے، لیکن معمول کی بحالی میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔