ٹرمپ کی جانب سے کیتھ کیلکگ یوکرین اور روس کے لیے خصوصی ایلچی نامزد
واشنگٹن(ویب ڈیسک) ڈونلڈ ٹرمپ نے کیتھ کیلکگ کو یوکرین اور روس کے لیے اپنے خصوصی ایلچی کے طور پر نامزد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کیلکگ کی عالمی سیاست اور دفاعی امور میں وسیع تجربے کے پیش نظر وہ اس اہم عہدے کے لیے بہترین انتخاب ہیں۔ سابق فوجی افسر اور نیشنل سیکیورٹی کونسل کے رکن کیلکگ، یوکرین اور روس کے درمیان جاری تنازعے کے حوالے سے امریکی حکمت عملی کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ خصوصی ایلچی کی حیثیت سے کیلکگ کا کردار دونوں ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات کو مستحکم کرنا اور یوکرین کی سلامتی کے حوالے سے امریکی پوزیشن کو مزید واضح کرنا ہوگا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ تقرری اس بات کا عکاس ہے کہ ٹرمپ اپنی انتخابی مہم میں عالمی سطح پر مضبوط پوزیشن رکھنے کے لیے اپنی انتظامیہ میں اہم تبدیلیاں کر رہے ہیں۔ کیلکگ کی تقرری یوکرین اور روس کے تنازعے کے حل کے لیے ایک نئی حکمت عملی کی طرف اشارہ کرتی ہے۔