ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن کا ڈینوب ہاسپٹیلٹی ٹی20 چیلنج کرکٹ ٹورنامنٹ
ریاض(نمائندہ خصوصی)سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ڈینوب ہاسپٹیلٹی( Danube Hospitality ) ٹی20 چیلنج کرکٹ ٹورنامنٹ کی رنگا رنگ تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کھلاڑیوں سمیت شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن کے( سی ای او )معروف آل راؤنڈر اور سابق فرسٹ کلاس کرکٹر محمد ندیم بابر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں کرکٹ کو بھر پور طریقے سے فروغ دینے میں سر پرست اعلی پرنس ڈاکٹر جنرل عبدالعزیز بن ناصر کا کلیدی کردار ہے ندیم بابر کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹس انعقاد کرنے کا مقصد کھلاڑیوں کو بہتر سے بہتر کارکردگی دیکھانے کے مواقع فراہم کرنا ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے( RCA ) کے سینئر نائب صدر ناصر عباسی اور عاشق مغل کا کہنا تھا کہ ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن نے ہمیشہ اچھی اور معیاری کرکٹ کے ذریعے میدان آباد کیے ہیں ہم کرکٹ ٹورنامنٹس میں اعلی کارکردگی دیکھا کر آگے بڑھ رہے ہیں ہم پر عزم ہیں کہ دیار غیر میں کرکٹ کو عالمی معیار کے مطابق لیکر جائیں گے تقریب سے ، اشفاق بھٹ ، عاطف امین ؛ محمد اکرم ، شیر افگن ، اور دیگر نے بھی خطاب کیا تقریب کے اختتام پر کھلاڑیوں کو ٹرافیز ، میڈل ، اور شیلڈز سے نوازا گیا۔