سعودی عرب میں ڈاکٹر نور حبیب سواتی کے اعزاز میں تقریب
ریاض(نمائندہ خصوصی)سعودی عرب میں پاکستان سے ائے ہوئے مہمان سماجی شخصیت ڈاکٹر نور حبیب سواتی کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سابقہ ممبر صوبائی اسمبلی سعید گل سمیت پختون کمیونٹی کے عمائدین کی بڑی تعداد شریک تھی۔دارالحکومت ریاض میں معروف کاروباری اور سماجی شخصیت انعام اللہ سواتی کی جانب سے منعقدہ تقریب میں سابق ممبر صوبائی اسمبلی سعید گل اور سماجی شخصیت ڈاکٹر نور حبیب سواتی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں مقیم پختون کمیونٹی نے ہمیشہ پاکستان اور اسکی عوام کی خدمت کا فریضہ انجام دیا ہے خاص کر کرونا میں پاکستانی کمیونٹی کیلئے سکندر خان وردگ کے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔اور سعودی عرب کی تعمیر وترقی میں بھی اپنا مثالی کردار نبھایا ہے اور خیبر پختونخواہ کی ترقی اور خوشحالی کے لیے بھی پوری پختون قوم کو کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہمارا نوجوان طبقے کا مستقبل روشن ہوسکے تقریب سے سکندر خان وردگ سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں پختون قوم نے ہمیشہ فلاحی اور سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے اور کوشش کی ہے کہ پاکستان کا نام روشن کیا جائے۔