vosa.tv
Voice of South Asia!

سفوک کاؤنٹی میرین سینٹر میں خوفناک حادثہ، خاتون ڈرائیور زیر حراست

0

نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک کی سفوک کاؤنٹی میرین سینٹر میں خوفناک حادثے پیش آیا۔ جس کے نتیجے میں گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی۔ تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کے مطابق، 32 سالہ خاتون اپنی گاڑی چلاتے ہوئے کنٹرول کھو بیٹھی، جس کی وجہ سے گاڑی میرین سینٹر کے قریب ایک رکاوٹ سے ٹکرا گئی اور فوراً شعلوں کی لپیٹ میں آ گئی۔ موقع پر موجود فائر فائٹرز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پایا اور خاتون کو بحفاظت نکال لیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تصدیق کی کہ خاتون نشے کی حالت میں گاڑی چلا رہی تھی۔ پولیس نے دوران ڈرائیونگ نشے میں ہونے کے الزام میں خاتون کو حراست میں لے لیا ہے۔ حکام نے عوام کو متنبہ کیا ہے کہ نشے کی حالت میں ڈرائیونگ نہ صرف اپنی بلکہ دوسروں کی زندگیوں کو بھی خطرے میں ڈال سکتی ہے۔ لہذا احتیاط کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.