مسلم لیگ ن کے سینیر رہنما ملک زوالفقار،راجہ عقیل کے اعزاز میں عشائیہ
جدہ(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کشمیر کے سینیر رہنما ملک زوالفقار اور راجہ عقیل عمرہ کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب آئے تو انکی جدہ آمد پر جدہ کے معروف بزنس مین اور ن کے سینیر رہنما سردار محمد اقبال یوسف نے انہیں جدہ کے مقامی ریسٹورنٹ میں عشائیہ دیا۔تقریب کشمیر کیمونٹی کے سرکردہ افراد پاک کیمونٹی کے سینیر اراکین اسلام آباد سے معروف کاروباری شخصیت راجہ طارق اور میڈیا نمائندگان نے بھر پور شرکت کی ۔مہمان خصوصی ملک زوالفقار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پر پاکستان کی ہر لحاظ سے حمایت قابل قدر ہے اور مسلم لیگ ن ہی تمام مسائل کو حل کرے گی۔مہمان اعزازی راجہ عقیل نے خطاب میں سردار اقبال کا اور حاضرین محفل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کو کشمیر میں منظم کیا جائیگا اور کارکنوں کو عزت دی جائیگی۔ان کا کہنا تھا کہ اقوام عالم کشمیر پر اپنا وعدہ پورا کرے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسلہٗ کشمیر حل کرے۔ راجہ شمروز،چوہدری ریاض گھمن اور دیگر نے بھی تقریب سے خطاب میں مہمانوں کو عمرہ کی ادائیگی پر مبارک باد دی اور مسئلہ کشمیر کو حل کرنے پر زور دیا گیا۔ سردار محمد اقبال یوسف نے مہمانوں کو عمرہ ادا کرنے پر مبارک دی اور سب کا شکریہ ادا کیا۔ مہمانوں کی مسلم لیگ ن کے لئے قابل قدر خدمات کا زکر کیا اور کہا کہ راجہ عقیل اور ملک زوالفقار کشمیر میں مسلم لیگ ن کا بہت بڑا اثاثہ ہیں انکی شاندار خدمات کر سنہری حروف میں لکھا جائیگا۔اس موقع پر پاکستان اور سعودی عرب کی ترقی و خوشحالی اور آزادی کشمیر کے لئے دعا کرائی گئی اور پر تکلف ڈنر سے مہمانوں کی تواضع کی گئی۔