vosa.tv
Voice of South Asia!

میوزیکل کنسرٹ، منچلے نوجوان جھومنے پر مجبور

0

جدہ(نمائندہ خصوصی)سعودی عرب میں میوزیکل کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں نامور پاکستانی گلوکارہ نمرہ مہر نے اپنی آواز کا جادو جگایا ۔سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں منعقدہ میوزیکل کنسرٹ میں جہاں مقامی گلوکار بسام نے میوزک کا جادو جگایا وہیں نامور پاکستانی گلوکارہ نمرہ مہر نے بھی اپنے مشہور گانے گا کر سماں باندھ دیا جس پر منچلے نوجوان جھومنے پر مجبور ہوگئے۔ ایونٹ کی آرگنائزرز کا کہنا تھا کہ میوزیکل کنسرٹ کا مقصد سعودی عرب میں مقیم پاکستانی فیملیز کو تفریحی ماحول فراہم کرنا تھا اور جس طرح پاکستانی گلوکار سعودی عرب آکر پرفارم کررہے ہیں اس سے پاکستانی ثقافت کو بھی فروغ مل رہا ہے اور سعودی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں پاکستانی فنکار اور گلوکار متعارف ہو رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.