vosa.tv
Voice of South Asia!

پاکستان کے سابقہ ہاکی پلیئر نعیم طاہر اسپتال منتقل، دعاؤں کی ضرورت

0

نیویارک (ویب ڈیسک) نیویارک میں مقیم پاکستان کے نامور سابق ہاکی کھلاڑی اور سینٹر فارورڈ نعیم طاہر کو طبیعت خرابی کے باعث  اسپتال میں داخل کروادیا گیا۔پاکستانی کمیونٹی اور ہاکی کے شائقین  ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے نامور سابق ہاکی کھلاڑی اور سینٹر فارورڈ نعیم طاہر نیویارک کے علاقے کوئنز کے ایک مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ان کے قریبی دوست اور سابق ہاکی کھلاڑی رضوان محمود یزدانی نے ان کی بیماری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نعیم طاہر کافی عرصے سے صحت کے مسائل کا شکار تھے تاہم  اب طبیعت تشویشناک ہونے پر انھیں اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔نعیم طاہر پاکستان کے مشہور ہاکی کھلاڑیوں میں شامل رہےجنہوں نے سینٹر فارورڈ کی حیثیت سے اپنی بہترین کارکردگی سے شائقین کے دل جیتے۔ ان کا جارحانہ کھیل اور اسکورنگ کی مہارت ہاکی کے میدان میں مثالی سمجھی جاتی تھی۔ نعیم طاہر کئی بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں اور اپنی غیر معمولی کارکردگی کے باعث قومی ٹیم کے اہم کھلاڑی سمجھے جاتے تھے، انھوں  نے اپنے کھیل کے ذریعے نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر بھی اپنی شناخت بنائی۔مقامی کمیونٹی اور ہاکی کے شائقین ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.