سعودی عرب میں گیمز شوز کا انعقاد
سعودی عرب میں حبیب بنک لمیٹڈ کی جانب سے گیمز شوز کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں پاکستانی ورکرز شریک ہوئے جن کو لیگل بنکنگ سسٹم کے ذریعے ترسیلات زر پاکستان بھجوانے کے حوالے سے آگاہی دی گئی
سعودی عرب کے شہروں مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور جدہ میں حبیب بنک لمیٹڈ کی جانب سے گیمز شوز کا انعقاد کیا گیا لیبرز کیمپ میں منعقدہ گیمز شوز میں ہزاروں پاکستانی ورکرز شریک ہوئے جنھوں نے مختلف گیمز میں بھرپور حصہ لیا اور ڈھیروں انعامات جیتے اس موقعہ پر بنک کے افسران نے ورکرز کو آگاہ کیا کہ سعودی عرب سے سب سے زیادہ ترسیلات زر پاکستان بھجوائی جاتی ہیں جو پاکستانی معیشت کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں اس لیے ضروری ہے کہ پاکستانی ورکرز ہنڈی سے انکار پاکستان سے پیار کے سلوگن کے تحت زیادہ سے زیادہ اپنی ترسیلات زر کو پاکستان بھجوائیں تاکہ پاکستانی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں اور سعودی عرب میں مقیم مقامی قوانین کا احترام کرتے ہوئے بنکنگ سسٹم کو اپنائیں اور پاکستان کا مثبت چہرہ اجاگر کریں