
ایمٹرک نظام کوجدید تقاضوں میں تبدیل کرنے کا فیصلہ
نیوجرسی کےگورنر فل مرفی سمٹ کی میزبانی کریں گے اور فنڈنگ پر تبادلہ خیال کریں گئے
نیوجرسی (ویب ڈیسک)نیو جرسی کے گورنر فل مرفی این جے ٹرانزٹ اور ایمٹرک کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔ریاست کو حال ہی میں 100 ملین ڈالر سے زائد کی گرانٹس موصول ہوئی ہیں تاکہ موسم گرما میں ٹرینوں کے تاخیر ہونے کے مسائل کو حل کیا جا سکے۔نیو جرسی حکام کا کہنا ہے کہ وفاقی فنڈز عمر رسیدہ نظام کو جدید بنائیں گے۔112ملین ڈالرز پورے شمال مشرقی کوریڈور کے ساتھ سروس کو اپ گریڈ کرنے کے لیے ہیں۔ایجنسیاں جن مخصوص شعبوں کو اپ گریڈ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں ان میں ٹرین کی رفتار، مسافروں کی گنجائش اور سروس میں رکاوٹوں کو کم کرنا شامل ہے۔موسم گرما کے سفر میں ہونے والی تاخیر اور ٹرین منسوخیوں کی وجہ اوور ہیڈ وائر کے مسائل ہیں۔18ملین سے زائد ڈالرز نیو برنسوک اور الزبتھ کے درمیان سگنل سسٹم کو اپ گریڈ کرنے کے لیے استعمال کیے جائیں گے، 23 میل کے ٹریک پر اوور ہیڈ تاروں کو جدید بنانے کے لیے13ملین سے زائد رقم خرچ ہو گی ۔ کیرنی سب اسٹیشن کو اپ گریڈ کرنے کے لیے80 ملین ڈالرز استعمال کیے جائیں گے۔امید کی جارہی ہے کہ آنے والی ٹرمپ انتظامیہ ٹرانسپورٹیشن کے لیے فنڈنگ کو ترجیح دے سکتی ہے۔