vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکا میں جرائم کے خلاف بڑا اقدام، 30 کروڑ ڈالر فنڈنگ کا اعلان

0

امریکی محکمہ انصاف نے ملک بھر میں فراڈ، منشیات کی اسمگلنگ اور دیگر جرائم کے خلاف کارروائیوں کو مضبوط بنانے کے لیے 30 کروڑ ڈالر کی نئی فنڈنگ کا اعلان کر دیا ہے۔ 

حکام کے مطابق اس پروگرام کے تحت ریاستی، مقامی، اور علاقائی سطح پر پراسیکیوشن اداروں کو مالی معاونت فراہم کی جائے گی تاکہ وہ خصوصی وکلا تعینات کر سکیں۔اس فنڈنگ کے ذریعے منتخب پراسیکیوٹرز کو نیشنل فراڈ انفورسمنٹ ڈویژن، کریمنل ڈویژن یا امریکی اٹارنی آفسز میں بطور اسپیشل اٹارنی خدمات انجام دینے کا موقع دیا جائے گا۔ اس اقدام کا مقصد تحقیقات اور مقدمات کی پیروی کی صلاحیت کو بہتر بنانا اور مختلف اداروں کے درمیان تعاون کو فروغ دینا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ یہ پروگرام خاص طور پر فراڈ، انسانی اسمگلنگ اور منشیات سے متعلق جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیوں کو مؤثر بنائے گا، جبکہ متاثرین کو انصاف فراہم کرنے میں بھی مدد دے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کو تیز کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.