vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک سمیت15کاؤنٹیوں میں خشک سالی کا پہلا انتباہ جاری

0

خشک سالی کے چار انتباہ ہوتے ہیں ابھی حکام نے پہلا انتباہ جاری کیا ہے ،گورنر اور مئیر نیویارک کی شہریوں کو پانی کا استعمال محدود کرنے کا مشورہ دیا ہے تاکہ حالات سے نمٹا جاسکے۔حکام نے22سالوں بعد انتباہ جاری کیا ہے

نیویارک (ویب ڈیسک) نیویارک کی گورنر کیتھی ہوکل نے نیویارک شہر سمیت کاؤنٹیوں میں خشک سالی کا انتباہ جاری کردیا ہے ۔گورنر نے پانی کی سطح کم اور بارش نہ ہونے کے باعث علاقوں کو وارننگ جاری کی ہے۔ خشک سالی سے متاثر نیویارک شہر اور کاؤنٹیوں میں برونکس ، ڈیلاوئر ، ڈچیس ، گرین ، کنگز ، اورنج ، پوٹنم ، کوئنز ، رچمنڈ ، راک لینڈ ، شوہری ، سلیوان ، السٹر  اور ویسٹ چیسٹر شامل ہیں۔ نیو یارک ریاست  نےمتاثرہ کاؤنٹیوں میں رہائشیوں کی حوصلہ افزائی کرنا شروع کردی ہے انہیں مراعات دی جاری ہیں جو  خاص طور پر زمینی کنوؤں پر منحصر ہیں۔گورنر کیتھی کا کہنا ہے کہ  نیویارکرز کو  آنے والے ہفتوں میں پانی کے تحفظ کے لیے ہرممکن قدم اٹھانا پڑے گا۔ گورنر ہوکل  نے کہا کہ حالیہ غیر یقینی طور پر گرم موسم اور بارش کی کمی کے نتیجے میں نیو یارک میں بہت سی کاؤنٹیوں کے لئے خشک حالات پیدا ہوگئے ہیں ، جس کے نتیجے میں ہڈسن ویلی اور نیو یارک سٹی ایریا کی کاؤنٹیوں کو خشک سالی کی انتباہی حیثیت اور ریاست بھر میں خشک سالی کی حیثیت حاصل ہے۔خشک سالی کے مانیٹر کے مطابق  نیویارک سٹی سمیت بیشتر سہ رخی علاقہ اب شدید خشک سالی کا شکار ہے۔شدید خشک سالی کے علاقے میں  نیویارک شہر ، ہڈسن ویلی ، ویسٹرن فیئر فیلڈ اور مغربی ناساؤ کاؤنٹیوں اور تمام شمالی نیو جرسی شامل ہیں۔اوشین کاؤنٹی اور جنوبی جرسی کے دیگر حصوں میں خشک سالی کے انتہائی حالات موجود ہیں۔ شدید خشک سالی کا مطلب ہے کہ آگ کا خطرہ ، پانی کی ممکنہ قلت اور پانی کی ممکنہ پابندی ہے۔اس حوالے سے نیو یارک شہر کے میئر ایرک ایڈمز نے کہا کہ ہم اپنے پارکوں کو پانی دے سکتے ہیں اور ہمیں ایک دوسرے کی مدد کرنا ہے ان حالات سے نمٹنا ہے۔حکام نے شہریوں کو مندرجہ ذیل ہدایات پر عمل کرنے کی تلقین کی ہے۔ پودوں  کے لیے میں بارش کے بیرل ، ڈیہومیڈیفائر یا ایئر کنڈیشنر میں جمع پانی کا دوبارہ استعمال کریں۔ڈرائیو ویز اور فٹ پاتھوں کو صاف کرنے کے لئے جھاڑو کا استعمال  کیا جائے پانی کا نہیں۔لیک ہونے والے پائپوں ، فکسچر ، بیت الخلا ، ہوزز اور ٹوٹیوں کو ٹھیک کریں۔کام پانی میں برتنوں اور کپڑے دھوئے جائیں۔مختصر شاور لیں یا باتھ ٹب کو جزوی طور پر پُر کریں۔پانی کی بچت پلمبنگ فکسچر انسٹال کریں۔پانی کو گرم یا ٹھنڈا بنانے کے لئے نل کو نہ چلائیں۔کاروں کو کم  پانی سے دھویا جائے یعنی روزانہ کی بنیاد پر نہ دھویں ۔پانی کے ذخائر کم سطح پر ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.