vosa.tv
Voice of South Asia!

 ان ووڈہل پارک کے سرسبزے میں دوسری مرتبہ آگ بھڑک اٹھی

0

نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے  اپر مین ہٹن  میں واقع ان ووڈہل پارک میں دوسری مرتبہ آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے شدت پکڑ لی ۔فائر فائٹر کی بروقت کارروائی نے بڑے نقصان سے بچالیا ہے ۔فائر حکام کا کہنا ہے کہ ان ووڈ ہل پارک میں صبح 10 بجے کے قریب آگ بھڑک اٹھی تھی اور عملہ آگ پر قابو پانے کے لیے فورا پہنچ گیا تھا ۔ خوش قسمتی سے  کسی کوچوٹ  نہیں آئی ۔13 نومبر کو بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھنے کے بعد کم از کم چار ایکڑ اراضی جل گئی ہے۔ایف ڈی این وائی نے کہا کہ پارک کا علاقہ اور پانی کی کمی نے مشکلات بڑھا دی ہیں۔یہ آگ اس وقت سامنے آئی ہے۔رواں ماہ کے دوران  شہریوں کو ہدایات جاری کی گئی تھیں کہ وہ اپنے پانی کے استعمال کو محدود کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.