vosa.tv
Voice of South Asia!

  کنگ سعودی یونی ورسٹی میں انٹرنیشنل سٹوڈنٹ ڈے کا انعقاد

0

ریاض(نمائندہ خصوصی)سعودی عرب  کنگ سعودی یونی ورسٹی میں انٹرنیشنل سٹوڈنٹ ڈے منایا گیا جس میں پاکستان سمیت دیگر ممالک کے طلباء نے ثقافتی سٹالز سجائے اور دیگر سرگرمیوں میں حصہ لیا۔سعودی دارالحکومت ریاض کی کنگ سعود یونیورسٹی نے انٹرنیشنل سٹوڈنٹ ڈے کے حوالے سے رنگارنگ تقریبات کا اہتمام کیاجس میں پاکستانی طلباء کے ساتھ ساتھ بنگلہ دیش، بھارت، فلسطین،عراق،بحرین، یمن،سوڈان،مصر سمیت دیگر ممالک کے طلباء کی جانب سے ثقافتی سٹالز سجائے گئے۔ پاکستانی ثقافتی سٹال لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا جس پر پاکستانی ثقافت کے تمام رنگ نمایاں تھے۔ اس موقع پر طلباء نے کنگ سعود یونی ورسٹی کی انتظامیہ کے اقدام کو سراہتے  ہوئے کہا کہ ایسی تفریحی اور ثقافتی تقریبات سے مختلف ممالک کے لوگوں اور انکے کلچر کو قریب سے جاننے کا موقعہ ملتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.