vosa.tv
Voice of South Asia!

تلسی گبارڈ امریکی انٹیلیجنس کی ڈائریکٹر مقرر

0

امریکا کی اٹھارہ  خفیہ ایجنسیوں کی نگرانی کے لیے تلسی گبارڈ کو انٹیلیجنس کی ڈائریکٹر مقرر کر دیا گیا۔ 43 سالہ تلسی گبارڈ امریکی انٹیلی جنس کی تمام ایجنسیوں کی کارکردگی، حکمت عملی اور تحفظات کی نگرانی کریں گی۔تلسی گبارڈ کا بھارت سے کوئی رسمی تعلق نہیں تاہم ان کی والدہ نے ہندو مذہب اختیار کیا تھا اور تلسی نے اپنے پارلیمانی حلف کی تقریب کے دوران ہندوؤں کی مقدس کتاب بھگوت گیتا پر ہاتھ رکھ کر حلف اٹھایا تھا۔ اس کے علاوہ، تلسی گبارڈ کے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے قریبی تعلقات ہیں اور وہ گجرات میں 2002 کے مسلم کش فسادات کے بعد مودی کے حق میں امریکی ویزا پابندی کی مخالفت کر چکی ہیں۔تلسی گبارڈ نے 2014 میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی دعوت پر بھارت کا 15 روزہ دورہ کیا تھا، جہاں انہوں نے اہم سرکاری تقریبات میں شرکت کی۔ تلسی گبارڈ کا کیریئر امریکی فوج میں بھی نمایاں رہا ہے۔ انہوں نے 20 سال امریکی فوج میں خدمات انجام دیں اور عراق، کویت اور افریقہ میں بھی تعینات رہیں۔ 2022 میں ڈیموکریٹک پارٹی چھوڑنے کے بعد وہ 2024 میں ری پبلکن پارٹی میں شامل ہو ئیں۔تلسی گبارڈ نے 2021 میں بنگلا دیش میں ہندو اقلیت کے حقوق کے تحفظ کے لیے امریکی کانگریس میں ایک قرارداد پیش کی تھی اور پاکستان پر اسامہ بن لادن کو پناہ دینے کا الزام بھی عائد کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.