vosa.tv
Voice of South Asia!

اسپرٹ ایئر لائن دیوالیہ ہو گئی

0

نیویارک(ویب ڈیسک) اسپرٹ ایئر لائن نے پیر کو دیوالیہ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے تحفظ کے لیے درخواست دائر کی کیونکہ بڑھتے ہوئے نقصانات، ناقابل برداشت قرض، ایئر لائن کے مسافروں کے لیے بڑھتے ہوئے مسابقت اور دیگر ایئرلائنز کے ساتھ انضمام نہ ہونے کی وجہ سے اس کے پاس کوئی چارہ نہیں رہا۔ایئر لائن انتظامیہ نے بیان میں کہا ہے کہ وہ اپنے قرض کی ادائیگی کا موثر پلان بناتے ہوئے کام جاری رکھے گی ایک بیان میں کہا کہ مسافر بغیر کسی رکاوٹ کے بکنگ کرواسکتے ہیں  کیونکہ پروازیں جاری ہیں۔ تمام ٹکٹ، کریڈٹ اور لائلٹی پوائنٹس کو معمول کے مطابق استعمال کر سکتے ہیں۔ امریکا میں ایئر لائنز اور دیگر کمپنیاں اکثر دیوالیہ پن کے لیے درخواست فائل کرتی ہیں اوریہ عمل مکمل کرنے  کے بعد دوسری طرف مضبوط ہوتی ہیں۔ امریکن ایئر لائنز، یونائیٹڈ اور ڈیلٹا نے پچھلے 25 سالوں میں دیوالیہ ہونے کے لیے درخواست دائر کی ہے۔لیکن یہ بھی ممکن ہے کہ اسپرٹ (SAVE) کو کسی اور ایئر لائن کے ذریعے خرید لیا جائے یا اسے ختم کرنے پر مجبور کیا جائے۔حالیہ برسوں میں اسپرٹ نے دو انضمام کی کوشش کی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.