vosa.tv
Voice of South Asia!

ڈیموکریٹک مکی شیرل نیوجرسی کے گورنر کا انتخاب لڑیں گی

0

نیو جرسی(ویب ڈیسک)نیوجرسی کی ڈیموکریٹک امریکی نمائندہ مکی شیرل نے پیر کو اعلان کیا کہ وہ گورنر کے لیے انتخاب لڑرہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ریاست کی معیشت کو ٹھیک کیا جائے اور اسے مزید سستی بنایا جائے۔شیرل ایک سابق وفاقی پراسیکیوٹر اور یو ایس نیوی کے ہیلی کاپٹر پائلٹ رہ چکی ہیں اور فوجی تجربہ رکھتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میں نے ابتدائی طور پر سیکھا ہے کہ بحران اور بدترین حالات میں کیسے کام کر سکتے ہیں جب آپ منجمد ہوں۔ایسے وقت میں آپ کو قیادت کرنے،پیروی کرنے یا راستے سے ہٹنے کا انتخاب کرنا ہوگا۔اس وقت ریاست کی معیشت کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ آئیے نیو جرسی کے محنتی  باشندوں کے لیے صحت کی دیکھ بھال سے لے کر گروسری تک، بچوں کی دیکھ بھال تک زندگی کو مزید سستی بنائیں۔یہ چیلنجز نئے نہیں ہیں اور اب وقت آگیا ہے کہ ان کا مقابلہ کیا جائے۔ ریپبلکن بھی الیکشن لڑنے کے لیے کمر بستہ ہیں۔ ان میں ریاستی سین جان برامنک، سابق ریاستی قانون ساز جیک سیاٹاریلی، سابق ریاستی سین ایڈ ڈور اور ریڈیو میزبان بل سپاڈیہ شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.