![](https://vosa.tv/wp-content/uploads/2024/11/police.jpg)
مرد ماڈل قتل کے الزام میں نیویارک کی عدالت میں پیش
نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک پولیس نے قتل کے مقدمہ میں ملوث 20سالہ مرد ماڈل کو شواہد ملنے پر گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا ہے ۔ماڈل پر الزام ہے کہ اس نے ایک شخص کو چاقو کے وار کرکے قتل کیا ہے۔برونکس ڈسٹرکٹ اٹارنی ڈارسل کلارک کے دفتر کے مطابق ڈینس سیکسن نے 10 نومبر کو قیم گرانٹ نامی شخص کو چاقو کے وار کرکے قتل کیا تھا پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ برونکس کے اپارٹمنٹ میں پیش آیا تھا اور چاقو لگنے سےگرانٹ جائے وقوعہ پر ہی دم توڑ چکا تھا۔سیکسن کو پیر کو قتل اور مجرمانہ ہتھیار رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔