ریاض کرکٹ لیگ کے زیر اہتمام یوم الوطنی کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر
ریاض(نمائندہ خصوصی)سعودی عرب میں ریاض کرکٹ لیگ کے زیر اہتمام یوم الوطنی کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا جس میں چار فائنل میچ کھیلے گئے جیتنے والی ٹیموں میں ٹرافیاں تقسیم کی گئیں۔سعودی عرب میں ریاض کرکٹ لیگ کے زیر اہتمام کھیلے جانے والے یوم الوطنی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں 70 ٹیموں نے شرکت کی جن کو چار مختلف پولز میں تقسیم کیا گیا تھا ٹورنامنٹ کے آخری روز چار فائنل میچز کھیلے گئے جن میں بلے بازوں اور باولرز نے سنسنی خیز کھیل پیش کیا جبکہ شاہین اسٹرائیکرز، نیٹ وے چارجرز، ریاض کرسٹل اور ایس این ایس ڈائمنڈ نے فائنل میچز اپنے نام کر لیے تقسیم انعامات کی تقریب میں ریاض کرکٹ لیگ کے صدر حنیف بابر کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد پاکستان سمیت دیگر ممالک کے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کا موقعہ فراہم کرنا ہے اور آر سی ایل گزشتہ کئی سالوں سے سعودی عرب میں کرکٹ کے فروغ کے لیے کوشاں ہے آخر میں ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی دیکھانے والے کھلاڑیوں میں میڈل اور شیلڈز تقسیم کی گئیں جبکہ فائنل میچز جیتنے والی ٹیموں میں ٹرافیاں بھی تقسیم کی گئیں