vosa.tv
Voice of South Asia!

ٹرمپ کی تاریخی جیت کے بعد صدر بائیڈن کا قوم سے خطاب

0

جوبائیڈن اور کملا ہیرس کا ٹرمپ سے ٹیلی فونک رابط اور جیت پر مبارک باد دی ،بائیڈن نے ہیرس کی ہار کا ذمہ دار اتحادیوں کو ٹھہرایا

واشنگٹن(ویب ڈیسک)ٹرمپ کی انتخابات میں جیت کے بعد صدر جو بائیڈن جمعرات کو وائٹ ہاؤس کے روز گارڈن میں قدم رکھیں گے اور قوم سے خطاب کریں گئے ۔بائیڈن پارٹی کی شکست کے بعد پہلی بار خطاب کررہے ہیں۔وائٹ ہاؤس  کے جاری کردہ اعلان کے مطابق وہ صبح 11 بجے خطاب کریں گے۔اس سے قبل جوبائیڈن نے ایک بیان میں کہ کملا ہیرس کی شکست کے ذمہ دار اتحادی ہیں ۔ ہیریس کو اپنی ٹیم میں شامل کرنے کا بہترین فیصلہ تھا ۔ انہوں نے  ہیرس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس نے غیر معمولی حالات میں قدم بڑھا کر ایک تاریخی مہم کی قیادت کی۔بائیڈن اور ہیرس دونوں نے ٹرمپ کو فون کیا ہے  اور انہیں دوسری بار انتخاب جتنے پر مبارک باد دی ۔ وائٹ ہاؤس نے کہا کہ ا بائیڈن نے بدھ کے روز ہیریس سے بھی فون پر بات کی۔ہیریس نے بدھ کے روز ایک تقریر میں ٹرمپ کی جیت کو تسلیم کیا اور کہا کہ بعض اوقات لڑائی میں کچھ وقت لگتا ہے لہذا  اہم بات یہ ہے کہ ہمت نہ ہاریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.