vosa.tv
Voice of South Asia!

پینٹاگون چیف کا فیصلہ معطل،خالد شیخ سمیت دیگر کی پیلی ڈیل کی درخواست بحال

0

نیویارک(ویب ڈیسک) گوانتانامو بے کے ملٹری کمیشن کے ایک جج نے فیصلہ سنایا ہے کہ نائن الیون کے مبینہ ماسٹر مائنڈ خالد شیخ محمد اور دو ساتھی ساتھیوں کی پیلی ڈیل درست ہے جیسے بحال کیا جاتا ہے اور سیکرٹری دفاع لائیڈ آسٹن کے فیصلے کو معطل کیا جاتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق درخواست کے معاملات اور مقدمے کی سماعت جاری ہے ۔ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات  معروف امریکی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ جج ایئر فورس کے کرنل میتھیو میک کال کے حکم کو ابھی تک عوامی طور پر شائع یا سرکاری طور پر ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔پیلی بارگین کی درخواست بحال ہونے سے خالد شیخ سمیت دیگر سزائے موت  سے بچ جائیں گئے۔اس سے قبل خالد شیخ سمیت دیگر کی پیلی ڈیل کی درخواستوں کو متعلقہ حکام نے منظور کرلیا تھا ۔جس کے بعد عوامی ردعمل آیا اور سیکریٹری دفاع  آسٹن نے ایک مختصر حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ پیلی ڈیل کی درخواست کو منسوخ کردیا تھا اورساتھ کہا کہ امریکی سرزمین پر سنگین جرم ہوا تھا جس کا فیصلہ سیکریٹری دفاع کو کرنا چائیے۔ پینٹاگون کے پریس سیکرٹری میجر جنرل پیٹ رائڈر نے ایک بیان میں کہا کہ پینٹاگون جج کے فیصلے کا جائزہ لے رہا ہے لہذا فوری تبصرہ نہیں کیا جاسکتا ۔فوجی حکام نے ابھی گوانتانامو فوجی کمیشن کی آن لائن سائٹ پر جج کے فیصلے کو پوسٹ کرنا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.