انتخابات کے پہلے مرحلے میں7کروڑ80لاکھ ووٹ کاسٹ
فلوریڈا:امریکا کے انتخابات کے پہلے مرحلے میں7کروڑ80لاکھ (78ملین)افراد نے حق رائے دہی استعمال کیا ہے۔فلوریڈا یونیورسٹی کی الیکشن لیب کے مطابق پیر کی صبح ساڑے5بجے تک 78 ملین سے زائد امریکیوں نے قبل از وقت ووٹنگ میں حصہ لیا ہے ۔جن میں غیر حاضر اور حاضر افراد کے ووٹ شامل ہیں کیونکہ امریکا میں لوگوں کو ووٹ کاسٹ کرنے کے لے آسانیاں بھی دستیاب ہیں وہ آن لائن ووٹ بھی کاسٹ کرسکتے ہیں۔ذاتی طور پر پولنگ اسٹیشن پر ووٹ کاسٹ کرنے والوں کی تعداد2020کے مقابلے میں کم ہے ۔2020کے پہلے مرحلے میں پولنگ اسٹیشنوں پر جاکر ووٹرز نے زیادہ ووٹ کاسٹ کیے تھے ۔