vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک میئر کے ہوٹل ورکرز اور مہمانوں کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی پر دستخط

0

نیویارک(ویب ڈیسک) نیو یارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے ہوٹل ورکرز اور مہمانوں کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی پر دستخط کر دیے ہیں۔

ایڈمز کے مطابق اس قانون کا مقصد ہوٹل انڈسٹری میں کارکنوں کے حقوق کو تحفظ فراہم کرنا اور سیاحت کے شعبے کو مزید مستحکم بنانا ہے۔ یہ اقدامات شہر کی معیشت میں اہم کردار ادا کرنے والے سیاحت کے شعبے کی بحالی اور ترقی کو فروغ دینے کے لیے اٹھائے گئے ہیں، میئر کے مطابق نئی قانون سازی کے تحت ہوٹل کارکنوں کو بہتر کام کرنے کی شرائط اور ان کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا، جس میں کام کے محفوظ ماحول کی فراہمی اور اجرت و ملازمت کی شرائط میں بہتری شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ہوٹلوں میں ٹھہرنے والے مہمانوں کے لیے بھی سکیورٹی اقدامات کو بہتر بنایا جائے گا، تاکہ انہیں محفوظ اور خوشگوار تجربہ حاصل ہو۔میئر ایڈمز کا کہنا ہے کہ یہ قانون سازی نہ صرف ملازمین اور مہمانوں کے تحفظ کو یقینی بنائے گی بلکہ نیو یارک کی معیشت کو بھی مزید مضبوط کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیاحت کے شعبے کی بحالی اور ترقی کے لیے ہوٹل انڈسٹری میں سرمایہ کاری ضروری ہے، اور ان قوانین سے اس شعبے میں اعتماد بحال ہوگا، جس سے سیاح نیو یارک کا دورہ کرنے کے لیے زیادہ مائل ہوں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.