vosa.tv
Voice of South Asia!

صدارتی امیدواروں کی انتخابات سے ایک دن قبل سرتوڑ کوشش

0

کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ جیت کے لیے پُرعزم،دونوں امیدواروں نے مصروف دن گزرا اور ووٹرز کو متوجہ کرتے نظر آئے

فلاڈیلفیا(ویب ڈیسک)اتوار کے روز گہرے سرخ وسطی پنسلوانیا میں، ڈونلڈ ٹرمپ اپنے حامیوں کو ترجیح دینے میں سخت محنت کر رہے تھے اور4نومبر کو ووٹرز سے زیادہ سے زیادہ ووٹ کاسٹ کرنے کی درخواست کی  اور کہا کہ انتخابات کا فیصلہ منگل کی رات کو ہونا ہے۔دوسری جانب کملا ہیرس نے اتوار کو مشی گن میں مصروف دن گزرا  اور ووٹرز سے زیادہ سے زیادہ ووٹ کاسٹ کرنے کی درخواست کی۔دونوں صدارتی امیدواروں کے لیے پنسلوانیا جیتنا ضروری ہے اور دونوں درجنوں بار وہاں جا چکے ہیں۔ہیریس مہم نے اعلان کیا ہے کہ الیکشن ڈے 2024 سے ایک رات پہلے یعنی پیر کی رات فلاڈیلفیا میں بینجمن فرینکلن پارک وے پر ایک بڑے گیٹ آؤٹ دی ووٹ کنسرٹ  کا انعقاد کیا جارہا ہے جو شام 5بجے شروع ہوگا ۔اس تقریب میں ڈی جے کیسڈی، فیٹ جو، فری وے اور جسٹ بلیز، لیڈی گاگا، ڈی جے جیزی جیف، رکی مارٹن، دی روٹس، جازمین سلیوان اور ایڈم بلیک اسٹون اور اوپرا ونفری کی پرفارمنس یا ریمارکس متوقع ہیں۔نائب صدر بھی حاضرین میں شامل ہوسکتی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.