نیویارک: کوئینز میں معمولی جھگڑے پر گاہک کے پھل فروش پر چاقو سے متعدد حملے
نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک کے علاقے کوئینز میں ایک پھل فروش کو گاہک نے جھگڑے کے دوران متعدد بار چاقو سے وار کر کے زخمی کر دیا ہے۔
امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ ایک مقامی بازار میں پیش آیا، جہاں گاہک اور پھل فروش کے درمیان معمولی بات پر بحث بڑھ گئی۔ جھگڑے کے دوران گاہک نے چاقو نکالا اور پھل فروش پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔حکام کے مطابق زخمی پھل فروش کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ قریبی سی سی ٹی وی فوٹیج سے حملہ آور کی شناخت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جبکہ ملزم کی تلاش میں چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں۔ حکام کا مطابق علاقے میں سکیورٹی بڑھانے اور مستقبل میں اس طرح کے واقعات روکنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔