vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکی ریاست اُوہائیو کے دو پولیس افسران پر سیاہ فام شخص کے قتل کا الزام

0

اُوہائیو(ویب ڈیسک) امریکی ریاست اُوہائیو کے دو پولیس افسران پر سیاہ فام شخص فرینک ٹائسن کی موت کے حوالے سے قتل کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ 

امریکی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب پولیس افسران نے ٹائسن کو گرفتار کرنے کی کوشش کی، ٹائسن اس وقت پولیس کے تعاقب میں گاڑی چلا رہا تھا۔ پولیس افسران کا موٗقف ہے کہ انہوں نے ٹائسن کو ہدایات جاری کی تھی۔ جن پر اس نے عمل نہیں کیا، نتیجتا وہ ایک حادثے کا شکار ہوگیا اور اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ سرکاری وکیلوں نے دعویٰ کیا ہے کہ افسران نے اپنی ذمہ داریوں میں غفلت برتی اور اس صورت حال کا مؤثر طریقے سے مقابلہ نہیں کیا۔ ادھر پولیس کا کہنا ہے کہ ان کی جانب سے کوئی غفلت نہیں برتی گئی۔ ٹائسن کی موت کے بعد، پولیس کے خلاف شہر بھر میں احتجاجی مظاہرے بھی شروع کیے گئے، جہاں عوام نے افسران کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق افسران آئندہ سماعت میں اپنے خلاف عائد الزامات کا سامنا کرنے کے لیے عدالت میں پیش ہوں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.