میرے دور میں امریکی معیشت بہتر ہوئی، ٹرمپ کے دور میں کمزور ہوئی ، کملا ہیرس
امریکی انتخابات میں صرف تین روز باقی ہیں جس کیلئے رپبلکن اور ڈیموکریٹس دونوں ہی اپنے اپنے امیدوار کو جتوانے کیلئے سرگرام ہیں تاہم ایسے ماحول میں ڈیموکریٹ کی صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے ایک مرتبہ پھر سے ٹرمپ پر تنقید کے نشتر چلا دیئے۔کملا ہیرس نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ میرے دور میں امریکی معیشت بہتر ہوئی، ٹرمپ کے دور میں کمزور ہوئی ،ٹرمپ نے ہرخاندان پر سیلز ٹیکس لگایا،آپ کا ووٹ آپ کی آواز ہے ،آپ کی آواز آپ کی طاقت ہے،،ہم امریکا سے کئے گئے وعدے پر یقین رکھتے ہیں،ہم اپنے ملک کیلئے لڑنے کو تیار ہیں،ہم لڑیں گے اور جیتیں گے۔ہیرس لوگوں کی زندگی میں بہتری لانے اور وائٹ ہاؤس میں ترجیحی بنیاد پر کرنے والے کام کرنے کا ارادہ ظاہر کر رہی ہیں جب کہ ان کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی توجہ صرف اپنی ذات پر ہے اور وہ اپنی نئی مدت کا آغاز دشمنوں کی فہرست سے کریں گے۔